نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انکی خیریت دریافت کی۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چوہدری شجاعت حسین کی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ سیاسی سفر کی ابتداء آپکے ساتھ کی، اب بھی آپ سے سرپرستی چاہتا ہوں۔ بلوچستان کے حقوق کے لیے آپ نے ہمیشہ آواز بلند کی، بلوچستان کے عوام بنیادی حقوق دلانے پر ہمیشہ آپکے مشکور ہیں۔
نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ قومی، عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کے لیے آپ سے راہنمائی کا طالب ہوں۔
دوسری جانب چوہدری شجاعت حسین نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے آپکے دور میں معاشی بہتری آئے گی۔
چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ ملکی مسائل کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلیں، عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں، تدارک کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















