Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں اقلیتی برادری کو ہر قسم کاتحفظ حاصل ہے ،طاہر اشرفی

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو ہر قسم کاتحفظ حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی مذہبی ہم آہنگی علامہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ جڑانوالہ واقعے پر پورا پاکستان غمزدہ ہے، ہم یہاں چرچ میں مسیحی قائدین سے معافی مانگنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اکثریت مسلمانوں کی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ غیر مسلم یا اقلیت سے جینے کا حق چھین لیا جائے۔

طاہر محمود اشرفی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی کو نقصان پہنچانا اسلام کی تعلیم نہیں ، پاکستان میں اقلیتی برادری کوہرقسم کاتحفظ حاصل ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی مذہبی ہم آہنگی علامہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ جڑانوالہ میں جو ہوا بطور بڑے بھائی ہم ذمےداری پوری نہ کرسکے ، جڑانوالہ میں جن لوگوں کا گھر جلے انہوں نے رات کھیت میں گزاری، جہاں نقصان ہوا اسے پورا کیا جائے اور جو گھر جلے انہیں بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں