Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کے اعزاز میں گارڈ آف آنرز

وزیراعلیٰ ہاؤس آمد پر نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔

‎ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کے اعزاز میں گارڈ آف آرنز کی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس کی لان میں منعقد ہوئی جس میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کو سلامی دی۔

‎ترجمان نے بتایا کہ گارڈ آف آرنز کی تقریب میں نگران وزیراعلیٰ مقبول باقر نے پولیس کے دستوں کا معائنہ کیا۔

‎ سلامی کے بعد نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے افسران سے ملاقات کی جہاں چیف سیکریٹری سہیل راجپوت نے نگران وزیراعلیٰ کا افسران سے تعارف کروایا۔

‎گارڈ آف آنرز کی تقریب میں چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، قائم مقام آئی جی پولیس عمران یعقوب منہاس، صوبائی سیکریٹری اور سینیئر پولیس افسران شریک تھے۔

گزشتہ روز گورنر ہاؤس سندھ میں جسٹس (ر) مقبول باقر نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کا حلف اٹھایا تھا تاہم گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ  مقبول باقر عہدے کا حلف لیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں