Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جوان افراد میں کینسر جیسا مرض تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

ماہرین صحت نے جوان افراد میں کینسر جیسا مرض تیزی سے پھیلنے کی وجہ بتادی ہے۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق 1990 کے بعد 3 دہائیوں کے دوران 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کا پھیلاؤ نمایاں حد تک بڑھا ہے۔

تحقیق میں دریافت ہوا کہ کینسر کے شکار جوان افراد میں مرض کی شدت بڑھنے کا انداز معمر افراد میں اسی قسم کے کینسر سے مختلف ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق کینسر کا خطرہ بڑھانے والا سب سے بڑا عنصر اب بھی عمر ہی ہے مگر ایسے بھی چند عناصر ہیں جن کے باعث جوان افراد میں یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔

تحقیق میں خیال ظاہر کیا گیا کہ متعدد عناصر اس حوالے سے کردار ادا کر رہے ہیں، جیسے غذائی عادات میں تبدیلی، طرز زندگی میں تبدیلیاں، نیند کی عادات، موٹاپے میں اضافہ اور فضائی آلودگی۔

محققین کے مطابق معدے یا اس سے منسلک اعضا سے جڑے کینسر کی اقسام جوان افراد میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

آنتوں کا کینسر جوان افراد میں سب سے زیادہ عام ہے جبکہ لبلبے اور معدے سے جڑے دیگر اعضا کے کینسر کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ماضی میں تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال ممکنہ طور پر کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے اور نئی تحقیق کے نتائج سے بھی یہی عندیہ ملتا ہے۔

الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں