الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت نئی حلقہ بندیوں کے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں 7ویں مردم شماری کے مطابق نئی حلقہ بندیاں کرانے کی منظوری دی گئی۔
جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قومی وصوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے تحت ہوں گے،حلقہ بندیوں کاکام تقریبا 4ماہ میں مکمل ہوگا، جس کی وجہ سے عام انتخابات 90 روز میں نہیں ہو سکیں گے۔
الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں اور ادارہ شماریات سے معاونت طلب کرلی ہے۔
شیڈول کے مطابق حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 14 دسمبر 2023 کو ہو گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















