Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لنکن پریمئیر لیگ؛ حسن علی انجری کا شکار ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی لنکن پریمئیر لیگ میں انجری کا شکار ہوگئے۔

لنکن پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) میں ڈمبولا اورا کی نمائندگی کرنے والے قومی پیسر حسن علی بدقسمتی سے گال ٹائٹنز کے خلاف پلے آف میچ کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہوئے، جس کے بعد انکی ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر حسن علی نے مداحوں کو انجری کی اطلاع دیتے ہوئے تصدیق کی کہ میچ کے دوران لگنے والی چوٹ کے بعد انکی سرجری ہوئی ہے۔

https://twitter.com/RealHa55an/status/1692470900900368795?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1692470900900368795%7Ctwgr%5E1ea9488d705691ba67190af513e2400f0f145815%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2525547%2F16

انہوں نے لکھا کہ ٹورنامنٹ کا اختتام میرے لیے اچھے انداز میں نہیں ہوا تاہم میں ایونٹ کے کچھ بہترین لمحات کو یاد کرنا چاہوں گا جبکہ مجھے فوری طبی امداد فراہم کرنے پر ٹیم انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ حسن علی نے فینز سے جلد صحتیابی کیلئے دعا کی درخواست بھی کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں