Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وویک اگنی ہوتری نے شاہ رخ کو فلمی صنعت کی تباہی کا ذمے دار قرار دے دیا

بالی وڈ ہدایتکار وویک اگنی ہوتری نے شاہ رخ کے حوالے سے اہم بات کہہ دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ے مطابق بالی وڈ ہدایتکار وویک اگنی ہوتری کہا کہ شاہ رخ بھارتی فلمی صنعت کی تباہی کے ذمے دار ہیں۔

انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں شاہ رخ کا بہت بڑا مداح ہوں، اس کے باوجود میں کنگ خان کی سیاست کو ناپسندیدہ کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان بالی وڈ جیسے ادارے کی تباہی کے ذمے داروں میں شامل ہیں۔

 وویک اگنی ہوتری نے کہا کہ کنگ خان نے فلم انڈسٹری کو ذاتی تعلقات، کھوکھلی نمائش،سحرکاری اور اسٹارڈم کی دنیا بنا کر رکھ دیا۔

وویک اگنی ہوتری نے کہا کہ ہم فلم انڈسٹری میں دو مختلف سمتوں میں بٹ گئے، ایک وہ ہیں جو عوام کےلیے فلم بناتے ہیں یہی اُن کی کامیابی ہے۔

دوسرے وہ جو عوام کو بے وقوف سمجھتے ہیں اور فلم کو صرف باکس آفس پر کامیاب بنانے کو درست سمجھتے ہیں۔

واضح رہے انٹرویو کہ اختتام میں ہدیت کار نے کہا کہ اگر شاہ رخ خان میری خواہش کے مطابق کام کرنے کو تیار ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں