Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وکیل قتل کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پرتاحال بنچ تشکیل نہیں دیا جاسکا

وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پرتاحال بنچ تشکیل نہیں دیا جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کے معاملے پر مقدمہ میں نامزدگی کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر تاحال بنچ تشکیل نہیں دیا جا سکا۔

گزشتہ سماعت کرنے والے بنچ کے دو ارکان اسلام آباد میں دستیاب نہیں۔ جسٹس یحیحی آفریدی تعطیلات جبکہ جسٹس حسن اظہررضوی کراچی رجسٹری میں مقدمات سنیں گے۔

گزشتہ سماعت پرعدالت نے 24 اگست کو دستیاب بنچ کے سامنے مقدمہ مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔

آئندہ ہفتے اسلام آباد میں کوئی تین رکنی بنچ دستیاب نہیں، کوئی خصوصی بنچ بھی تاحال نہیں بنایا گیا۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مقدمہ میں گرفتاری اور شامل تفتیش کرنے سے 24 اگست تک روک رکھا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں