دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال ہونے سے متعدد علاقے زیر آب آچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیلابی صورتحال سے تیس سے زائد گاؤں زیر آب آچکے ہیں جس کے باعث کاشت فصلیں متاثر ہو چکی ہیں۔
تونسہ شریف پہاڑی علاقوں سے آنے والی رودکوہی سیلابی ریلٕے اور دریاۓ سندھ کے پانی نے کچہ کے علاقوں کو اپنی زد میں لیا ہوا ہے۔
سیلاب سے بچنے کیلئے متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کر رہے ہیں۔
متاثرین کا مطالبہ ہے کہ سیلاب سے بچاو کے لیے سپر حفاظتی بند تعمیر کیے جاٸیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















