جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سی پی او سے پوچھا کہ تحصیل میں بڑا افسر کون ہے اور انکوائری کون کر رہاہے؟ واقعہ کس وقت ہوا پولیس کہاں تھی؟
سانحہ جڑانوالہ کی انکوائری کے معاملے پرجسٹس قاضی فائزعیسی نے سی پی او پر برہمی کا اظہار کیا، پوچھا کہ ڈسٹرکٹ کے امن و امان کی ذمہ داری کس کی ہے؟ فوری طورپر پولیس ایکشن میں کیوں نہیں آئی؟ تحصیل میں بڑا افسر کون ہے اور انکوائری کون کر رہاہے؟
سی پی او فیصل آباد نے جواب دیا کہ سپرینٹنڈنٹ پولیس افسر لیڈ کرتا ہے تحصیل میں جس پرجسٹس قاضی عیسٰی فائز نے کہا کہ جس کی نااہلی ہے وہی انکوائری کررہا۔ آپ کتنے بجے آئے؟ اس پر بھی سی پی او فیصل آباد عثمان اکرم گوندل کوئی مثبت جواب نہ دے سکے۔
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی ناقص منصوبہ بندی سے واقعہ میں زیادہ نقصان ہوا۔ تفتیش میں ایچ او اور ایس پی کو بھی شامل کریں۔
واضح رہے کہ نامزد چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے جڑانوالہ میں کرسچین کالونی کا دورہ کیا اوراہل علاقہ سے ملاقات کی۔
جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے واقعہ میں متاثر ہونے والے مکانات اورچرچز کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر انھیں سانحہ جڑنوالہ سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ ان کی اہلیہ نے بھی متاثرین سے ملاقات کی۔ مذید پڑھنے کے لیے خبر پر کلک کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















