Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امیشا پٹیل کو کن معروف اداکاروں کیساتھ فلموں کی آفر ٹھکرانے پرافسوس نہیں؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل نے ان معروف اداکاروں کے نام بتا دیے ہیں جن کیساتھ فلموں کی آفر ٹھکرانے پر انہیں افسوس نہیں ہے۔

   حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں شاہ رخ خان کی فلم ’چلتے چلتے‘ ، سلمان کی ’تیرے نام‘ اور سنجے دت کی بلاک بسٹر فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس ‘ میں کام کی آفرہوئی تھی تاہم دیگر پروجیکٹس میں مصروفیت کے باعث انہوں نے منع کردیا۔

 انہوں نے کہا کہ ان فلموں میں کام کے لیے میرے پاس وقت نہیں تھا اور یہ آفرز ٹھکرانے پر کوئی افسوس بھی نہیں ہے۔ اپنی پہلی ہٹ فلم ’کہو نا پیار ہے ‘ کہ ہیرو ہریتھک روشن کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنے کی منتظر ہوں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں