Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاستا کی کتنی اقسام ہیں، اور اسے کس طرح کے پکوان میں استعمال کیا جاتا ہے؟

پاستا دنیا کے پسندیدہ ترین کھانوں میں سے ایک ہے یہ ایک طرح کے نوڈلزکی طرح ہوتے ہیں جسے گندم سے تیار کیا جاتا ہے۔ پاستا مختلف شکلوں یا بناوٹ میں دستیاب ہوتے ہیں ان میں سے کچھ شیپس کری ساس اور کچھ کو سلاد کے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔

ٹیوب پاستا

یہ پاستا کا سب سے عام شیپ ہے یہ ایک ٹیوب کی طرح بنا ہوتا ہے جسے گاڑھی کریمی کری ساس میں استعمال کیا جاتا ہے۔

بو ٹائی پاستا

بوٹائی پاستا جسے فارفلے بھی کہاجاتا ہے یہ دوسرے پاستا کی نسبت کافی چھوٹے سائز کے ہوتے ہیں یہ ساس کو آسانی سے جذب کر لیتے ہیں اسے سلاد اور گرلڈ چکن کے لیے بھی بہترین تصور کیا جاتا ہے۔

فوسلی پاستا

فوسلی پاستا اسپائرل شیپ کے ہوتے ہیں اور سبزیوں اور گوشت سے بھرپور ساس کے ساتھ زبردست کومبینیشن بناتے ہیں۔

لزانا

 لزانا ایک شیٹ کی طرح کا پاستا ہوتا ہے اسے بیکڈ ڈشز کے لیے مناسب سمجھا جاتا ہے۔

بکٹینی پاستا

یہ لمبے اسپیگیٹی کی طرح ہوتے ہیں اور انہیں ایشیائی ممالک میں کھائی جانی والی ڈشوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

میکرونی

میکرونی چھوٹے اور ٹیوب کی شیپ کی طرح کے ہوتے ہیں یہ چیز سے تیار ڈشوں، سوپ اور کیسرولوس میں استعمال کیاجاتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں