Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے پولیس کی بھاری نفری نے گرفتار کیا۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کو سائفر کی تحقیقات کے لیے حراست میں لیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی پر امریکی وفد سے خفیہ ملاقات کرنے کا الزام ہے، ایف آئی اے کی ٹیم شاہ محمود قریشی کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے جبکہ تحقیقات میں اہم شواہد سامنے آنے پر شاہ محمود قریشی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں