Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم ’جوان‘ نے ریلیز سے قبل ہی بڑی کامیابی اپنے نام کر لی

شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’جوان‘ کے ریلیز سے قبل ہی بیرون ملک میں ٹکٹ کی بکنگ ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم نے تاریخی کامیابی کے ساتھ تقریباً تمام بین الاقوامی مارکیٹوں میں ڈیبیو کیا ہے۔

فلم جوان نے اپنی ریلیز سے تین ہفتے قبل، عالمی سطح پر ایڈوانس بکنگ کا زبردست ردعمل دیکھا ہے۔ پروڈکشن کمپنی سے قربت رکھنے والے ایک ذریعہ نے انکشاف کیا فلم جوان کے لیے ایڈوانس بکنگ بین الاقوامی سطح پر امریکہ، متحدہ عرب امارات، عمان، آسٹریلیا، اور جرمنی میں شروع ہو گئی ہے اور مزید ممالک جلد ہی اس کی پیروی کریں گے۔

فلم جوان کے لیے بین الاقوامی نمائش کنندگان کی جانب سے ابتدائی ایڈوانس بکنگ شروع کرنے کا یہ مخصوص اقدام پٹھان کی غیر معمولی کامیابی سے پیدا ہوا ہے۔ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم “جوان”، جس کی ہدایت کاری ایٹلی کمار نے کی ہے اور جس میں نینتھارا، وجے سیتھوپتی، دیپیکا پڈوکون، سنجے دت، شامل ہیں۔   ان ممالک میں جہاں ایڈوانس بکنگ شروع ہو چکی ہے، شائقین نے انتہائی متوقع بلاک بسٹر کے لیے اپنی ٹکٹ بُک کر لی ہیں

 شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ باکس آفس پر ہلچل مچا دے گی، اداکار کی اس فلم نے اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

فلم’جوان‘ کا بجٹ 300 کروڑ روپے تھا، یہ شاہ رخ خان کی اب تک کی سب سے زیادہ بجٹ والی فلم ہے۔

پٹھان کو 250 کروڑ روپے کے بجٹ میں تیار کیا گیا تھا اس فلم نے باکس آفس کے بہت سے ریکارڈز کو توڑا تھا، یہ فلم شاہ رخ خان کے کیریئر کی سب سے کامیاب فلم بن گئی تھی۔

 بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ 7 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں