Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعظم کا شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس کو خراج عقیدت

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے نشان حیدر پانے والے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آج پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشان حیدر) کی شہادت کی 52 ویں برسی منا رہے ہیں، ہم بطور قوم ان کی لازوال ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

 نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ 20 اگست 1971 کو ان کے بہادرانہ عمل نے ہمارے قومی وقار کو محفوظ رکھا اور ان کی بہادری کا ورثہ ہمیشہ زندہ رہے گا۔

اس سے قبل مسلح افواج اور عسکری قیادت نے بھی راشد منہاس شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے راشد منہاس شہید کی برسی پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی شہادت مسلح افواج کی غیر معمولی قربانیوں کی داستانوں میں سے ایک ہے۔

افواج کے سربراہان کا کہنا تھا کہ قوم کو وطن عزیز کیلئے جانیں قربان کرنے والے اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشان حیدر حاصل کرنے والوں میں سب سے کم عمر ہیں، راشد منہاس 20 اگست 1971 کو گوٹھ احمد شاہ سجاول میں شہید ہوئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں