Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ بڑا استعفیٰ آ گیا

پاکستان تحر یک انصاف کے سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ فرمان نے اپنے جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرے خلاف سازشیں ہورہی ہے، مجھ سمیت تین رہنماؤں پر غداری کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خاندان سے کوئی فرد بھی الیکشن میں حصہ نہیں لے گا، کور کمیٹی اجلاس میں مجھ سمیت 3 رہنماؤں پر غداری کے بےبنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے کہ پارٹی میں کس نے کتنے پیسے بنائے، جن رہنماؤں نے منی لاڈرنگ کی ان کو مجھ سے ڈر ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں