Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عفت عمر اداکارہ عرفی جاوید کی حمایت میں سامنے آ گئیں

معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے کہا ہے کہ میں بالی ووڈ کی متناعہ ماڈل عرفی جاوید کے فیشن اور لباس پر تنقید نہیں کرسکتی۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ عفت عمر کا کہنا تھا فیشن اور لباس کا چناؤ یہ عرفی جاوید کی اپنی پسند ہے، لیکن میں کہہ سکتی ہوں کہ یہ میرا فیشن نہیں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Iffat Umar (@iffatomarofficial)

انہوں نے کہا کہ میں ایسے فیشن کو نہیں فالو کروں گی لیکن میں اس کے فیشن سینس پر تنقید کیوں کروں؟ یہ لوگوں کا ذاتی انتخاب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر میں اس قسم کے فیشن ایبل کپڑے پہننا شروع کروں یا جیسے لباس پہننا چاہتی ہوں وہ اگر پہن لوں تو لاہور مجھے مار دے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Iffat Umar (@iffatomarofficial)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں