Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شفاف انتخابات کا انعقاد ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، مرتضی سولنگی

مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کا انعقاد ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مرتضیٰ سولنگی کو نگران وفاقی وزیر بننے پر مبارک دی۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے گورنر سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد کراچی آ رہا ہوں۔ نگران وفاقی حکومت شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن اور صوبوں کو مکمل تعاون فراہم کرے گی

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے، کسی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک روا نہیں رکھیں گے۔

 نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کا انعقاد ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے اور آئین کے تحت یہ مشترکہ ذمہ داری انجام دیں گے۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا نگران وزیر اعلیٰ سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے ٹیلیفونک رابطہ ہواجس میں مرتضیٰ سولنگی نے نگران وزیر اعلیٰ سندھ کی ذمہ داری سنبھالنے پر جسٹس (ر) مقبول باقر کو مبارک دی۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے انتخابات کے شفاف انعقاد میں الیکشن کمیشن کی بھرپور مدد کے عزم کا اعادہ کیا۔

نگران وزیر اطلاعات نے نگران وزیر اعلیٰ سندھ سے مقتول صحافی جان محمد مہر کے کیس کے حوالے سے بھی گفتگو کی جس پر نگران وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مقتول صحافی کے کیس میں پیش رفت جاری ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ نے مرتضی سولنگی کو نگران وفاقی وزیر بننے پر بھی مبارک دی۔

متعلقہ خبریں