نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کل ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے۔
دورے کے دوران نگراں وزیراعظم مزار قائد پر حاضری دیں گے جبکہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ گورنر ہاؤس میں اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے
بول نیوز سے براہ راست: https://t.co/BVFXEMjtav#BOLNews #BreakingNews pic.twitter.com/LZEqaLMMc9— BOL Network (@BOLNETWORK) August 21, 2023
امن امان کی صورتحال اور تاجروں کے وفد سے بھی نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی ملاقات متوقع ہے۔
یاد رہے کہ نگراں وزیراعظم کا حلف لینے کے بعد کراچی کا پہلا دورہ ہوگا۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا دورہ جڑانوالہ
دوسری جانب مسیحی برادری سے اظہارِ یک جہتی کے لیے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے جڑانوالہ کا دورہ کیا اور اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ واقعات پر بہت افسوس ہوا۔ انتہا پسندی کا کسی مذہب، زبان یا فرقے سے کوئی تعلق نہیں۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ جڑانوالہ واقعے کا کسی مذہب یا دین سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ انسانی رویہ شیطان کی طرح مختلف روپ دھار لیتا ہے۔ جڑانوالہ سانحہ معاشرے میں موجود مرض انتہاپسندی کی نشاندہی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے تحفظ کی ذمے داری ہم سب کی ہے۔ عدل و انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ قائم نہیں رہ سکتا۔ سانحہ نفرت پر مبنی مرض کی نشاندہی کرتا ہے۔ ہماری حکومت کو حلف لیے دو دن ہوئے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ اقلیتوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ایک دوسرے کے احساس ہی سے معاشرہ قائم رہتا ہے۔
انوارالحق کاکڑ نے خطاب میں کہا کہ ملٹری لیڈرشپ نے یقین دلایا کہ اقلیتوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ اقلیتوں کا تحفظ کرنا تمام مسلمانوں کا بنیادی فرض ہے، جو اس فرض کو پورا نہیں کرتے وہ اپنے گریبان میں جھانکیں۔
واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ہیلی کاپٹر کے ذریعے جڑانوالہ پہنچے جہاں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور گورنر بلیغ الرحمان نے نگراں وزیراعظم کا استقبال کیا۔



















