Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی کی فروخت،تقسیم اور ٹیرف کا موجودہ نظام ختم کرنے کا فیصلہ

نگران وفاقی حکومت نے ملک بھر میں بجلی کی فروخت،تقسیم اور ٹیرف کا موجودہ نظام ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کی ملکیت میں دینے کے لیے توانائی ڈویژن کی سمری وفاقی کابینہ کو بھیجنے کی منظوری دے دی

ہر صوبے میں بجلی کے ریٹ اور سبسڈی کی ذمہ داری صوبوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سمری میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ملکیت صوبوں کو منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ حیدر آباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی سندھ کی ملکیت میں دینے، کوئٹہ الیکٹرک کمپنی بلوچستان کی ملکیت میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 لاہور ،گوجرنوالہ،فیصل آباد،اور ملتان الیکٹرک سپلائی کی ملکیت پنجاب کو دی جائے گی جبکہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی  کمپنی کی ملکیت پنجاب اور وفاق کی مشترکہ طور پر ہوگی۔

 پشاور اور ٹرائبل ائیریا الیکٹرک سپلائی  کمپنی کے پی کی ملکیت میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تقسیم کار کپمنی کو صوبوں کے حوالے کرنے کا پالیسی فریم ورک تیار کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں