Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت کے ٹوئٹ پر شہباز شریف کا ردعمل

صدر مملکت عارف علوی کے ٹوئٹ پر سابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف قائد ن لیگ میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے ایون فیلڈ ہاؤس پہنچے ہیں اور اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان نے جو بیان دیا ہے اس کی انکوائری ہونی چاہیے، شفاف انکوائری کے ذریعے دودھ کادودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے۔

  انہوں نے کہا کہ صدر جس بل کو چیک کرتے ہیں اس پر دستخط بھی کرتے ہیں، اس میں زبانی کلامی والی کوئی بات نہیں ہوتی، پاکستان کے سب سے بڑے آئینی عہدے پر بیٹھے شخص کو زبانی کلامی بات نہیں کرنی چاہیے۔

سابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ صدر مملکت صاحب نے اتنے دن انتظار کیوں کیا؟ یہ ایک سوالیہ نشان ہے، یہ معاملہ اتنا آسان نہیں صدر کو جواب دینا پڑے گا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں آرمی اور آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل 2023 پر دستخط کرنے کی تردید کی تھی۔

متعلقہ خبریں