مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر لندن میں لیگی رہنماؤں کی اہم سیاسی بیٹھک کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں کو لندن طلب کرلیا ہے، تاہم رانا مبشر اقبال سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کیلئے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف سمیت لیگی رہنما لندن پہنچ چکے ہیں جبکہ ن لیگ لاہور کے صدر ملک سیف کھوکھر بھی لندن پہنچ چکے ہیں۔
اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم بھی لندن میں طلب کر لی گئی ہے، تاہم لندن اہم بیٹھک میں پاکستان سے سینیئر رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ قائد ن لیگ نواز شریف کو پاکستان واپسی کے لئے سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے گرین سگنل دے دیا ہے۔
نواز شریف ستمبر کے آخری ہفتے میں لندن سے پاکستان خصوصی طیارے سے روانہ ہو سکتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















