Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیانا ڈی کروز نے اپنے بیٹے کی ایک اور جھلک شیئر کردی

اداکارہ الیانا ڈی کروز نے رواں ماہ 1 اگست کو اپنے پہلے بچے کا استقبال کیا اور اس بات کا اعلان اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔

ادکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے ننھے بیٹے کی تصویر شیئر کی، اور اس کا نام ظاہر بھی کیا، جو کہ کوا فینکس ڈولن ہے۔

اپنے بیٹے کی پیدائس کے بعد سے اداکارہ بطور ماں اپنی زندگی میں کافی مصروف نظر آرہی ہیں جس دوران انہوں نے اپنے مداحوں کو خوش کرنے کے لئے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر کچھ شیئر کیا ہے۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر دلچسپ کیپشن کے ساتھ الیانا نے اپنے بیٹے کی ایک اور جھلک شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں الیانا نے اپنے بیٹے کے ننھے پاؤںکی تصویر شیئر کی ہے جو کہ کمبل سے باہر نکلا ہوا ہے ۔

خیال رہے کہ 5 اگست کو الیانا ڈی کروز نے اپنے نوزائیدہ بیٹے کوا کی تصویر پوسٹ کی اور اسے دنیا سے متعارف کرایا۔

اس موقع پر ایک خوبصورت بلیک اینڈ وائٹ تصویر کے ساتھ اپنے بیٹے کی پیدائش اور اس کے نام کے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں