Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنوبی وزیرستان؛ دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ، 6 سپاہی شہید

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے 6 سپاہی نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا گیا، سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے 6 سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، تاہم افواج پاکستان دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں