وفاقی کابینہ نے آئندہ ہفتے قومی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور ہوا۔
اجلاس کے ایجنڈوں میں آئندہ مالی سال 2023-24 کے لئے دیت کی رقم کا تعین، اوورسیز پروموٹرز لائسنسز دائرہ کار میں توسیع اور تبدیلی، وفاقی حکومت کی جانب سے پانی کے تحفظ کے اقدامات پر عملدرآمد اور ملزم عمر فاروق کی امریکا کو حوالگی شامل تھا۔
کابینہ اجلاس میں اہم قومی امور کے ساتھ امن و امان اور معیشت کی صورت حال زیر غور لائے گئے۔
اس دوران وزیراعظم کے دورہ جڑانوالہ پر کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا۔
وزیر اعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح کے مختلف مذاہب اور مکاتبِ فکر کے علماء کو مدعو کیا جائے، ملک میں انتہا پسندی اور مذہبی کشیدگی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستان میں موجود اقلیتوں کا تحفظ ریاست کی اولین فرائض کا حصہ ہے، جڑانوالہ کے واقعہ میں ملوث افراد کی قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے گی۔
وفاقی وزراء کو اجلاس میں آن ٹیبل ایجندا فراہم کیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















