Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلوکار ساحر علی بگا نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار و میوزک کمپوزر ساحر علی بگا کو دبئی کا دس سالہ گولڈن ویزا مل گیا۔

حال ہی میں گلوکار ساحر علی بگا نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈٰیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں دبئی حکام انہیں گولڈن ویزا دے رہے ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں انہوں نے مداحوں کو خوشخبری سُنائی کہ اُن کو دبئی کا دس سالہ گولڈن ویزا مل گیا ہے جبکہ گلوکار نے گولڈن ویزا دینے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ لکھا کہ یہ ان کیلئے ایک اچیومنٹ سے کم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صبا قمر، آئمہ بیگ، مہوش حیات، ہمایوں سعید، احسن خان اور عاطف اسلم کو بھی دبئی حکومت کی جانب سے یہ ویزا دیا جا چُکا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں