جیکب آباد پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کار سے بڑی مقدار میں چرس برآمد کر کے ایک عورت سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ شمبے شاہ چوکی کے قریب بلوچستان سے آنے والی کار نمبر AVW 202 سے منشیات برآمد ہوئی ہے، کار کے خفیہ خانوں میں دس من سے زائد چرس چھپائی گئی تھی، خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















