بھارتی فلم ساز فرح خان کی نئی ویڈیو سوشل پر وائرل ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فرح خان ان دنوں چھٹیاں گزارنے کے لیے لندن میں موجود ہیں اور وہیں سے انہوں نے ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرح خان کے ٹیکسی ڈرائیور کے پاس جانے پر ڈرائیور نے پوچھا کہ میں آپ کی کیا مدد کر سکتا ہوں جس پر انہوں نے کہا کہ بھائی صاحب لوکھنڈوالا چلو گے؟
بھارتی فلم ساز کے اس مذاق پر ٹیکسی ڈرائیور نے بنا کچھ سوچے سمجھے کہا کہ یہاں سے سیدھی طرف۔
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا ہے کہ بہت اچھی ایکٹنگ کی ہے ٹیکسی والے نے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















