Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طوفانی بارشیں کب ہوں گی؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان آگیا

محکمہ موسمیات کا طوفانی بارشوں سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں کل سے پانچ روز تک مزید مون سون طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کو پیشگی انتظامات کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں 23 اگست سے 27 اگست تک مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق صوبے کے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔

دوسری جانب سوات،کوہستان،بونیر،صوابی، چترال،مانسہرہ،شانگلہ، دیر،ابیٹ آباد،مردان میں تیز بارشوں سے ندی نالوں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں