نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کراچی آمد پر استقبال کیا۔
گورنر سندھ نگراں وزیر اعظم کے ہمراہ مزار قائد کے لئے روانہ ہوئے، بابائے قوم محمد علی جناح ؒ کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا بھی کی۔
بعد ازاں نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ گورنر ہاؤس پہنچ گئے۔
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی مزار قائد پر گفتگو
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے مزار قائد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئینی دور سے بخوبی گزر رہا ہے، الیکٹرول پراسس کی نگرانی کیلیے تمام تر کوشش ہوگی، نگراں حکومت اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے کیلیے پر عزم ہے، قائداعظم نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کی ہے۔



















