Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان ٹیم نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

افغانستان کو شکست دے کر  پاکستان ٹیم نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں  پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 201 رنز بنائے اور افغانستان کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا۔

افغان ٹیم ہدف کے تعاقب میں ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم صرف 59 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

یہ پاکستان کے خلاف ون ڈے میچ میں کسی بھی ٹیم کا کم ترین اسکور ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے 1986 میں نیوزی لینڈ کو 64 رنز پر آل آؤٹ کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں