Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان کی ایکشن تھرلر فلم جوان کو کلیئرنس مل گئی

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے جنوری 2023 میں پٹھان کے ساتھ اسکرین پر واپسی کی جو کہ بہت کامیاب ثابت ہوئی اور ہزار کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا۔

پٹھان کی کامیابی کے بعد اب، کنگ خان اپنی اگلی فلم جوان کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں جسے سنسر بورڈ سے سرٹیفیکیشن مل گئی ہے۔

 

نئی رپورٹس کے مطابق جوان کو سنسر بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (CBFC) سے U/A (بالغوں کی نگرانی میں) سرٹیفکیٹ مل گیا ہے۔

اس کا رن ٹائم 2 گھنٹے 49 منٹ ہے، یعنی یہ تقریباً 169 منٹ اور 14 سیکنڈ لمبی فلم ہے جو کہ فلم پٹھان کے دورانیئے سے زیادہ ہے۔

جوان کی ہدایت کاری مقبول تامل ہدایت کار ایٹلی کمار نے کی ہے اور اس فلم میں شاہ رخ ڈبل رول میں نظر آئیں گے جن میں سے ایک منفی کردار بھی ہوگا۔

اس کے علاوہ نینتھارا، وجے سیتھوپتی، سانیا ملہوترا، سنیل گروور، پریامانی اور دیگر اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے اور دیپیکا اسپیشل اپیئرنس میں نظر آئیں گی۔

جوان 7 ستمبر کو تھیٹر میں ہندی اور ڈب شدہ تامل اور تیلگو ورژن میں ریلیز ہونے والی ہے اور اب تک، بنانے والوں نے فلم کے ایک پریویو، کئی پوسٹرز کے ساتھ ساتھ دو گانے بھی جاری کیے ہیں۔ ان سب کو شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں