Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نورا فتحی نے فلم ‘کرک’ میں جیکولین کی جگہ لے لی

بالی وڈ ڈانسر نورا فتحی فلم کرکمیں جیکولین فرنینڈس کی جگہ لے لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تبدیلی T-Series کے فلم کی پروڈکشن کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ہوئی۔

اس بات سے تو سب ہی واقف ہے کہ آج کل نورا اور جیکولین ایک قانونی تنازع میں الجھ گئی ہیں۔ نورا فتحی اور جیکولین فرنینڈس کے درمیان جاری قانونی تنازعہ کا اثر ان کے پیشہ ورانہ دائرے پر پڑ رہا ہے۔

 اس حوالے سے اندرونی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ نورا فتحی نے “کرک: جیتگا تو جیئے گا” میں جیکولین کا کردار اپنے نام کر لیا ہے۔

 اس پروجیکٹ میں ودیوت جموال اور ارجن رامپال بھی ہیں۔

 یاد رہے کہ نورا نے جیکولین اور مختلف میڈیا اداروں کے خلاف قانونی شکایت درج کرائی تھی، جس میں ان پر سکیش چندر شیکھر کے بارے میں نقصان دہ مواد پھیلانے کا الزام لگایا تھا۔ حال ہی میں نورا اس ماہ کے شروع میں پٹیالہ ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوئیں۔

واضح رہے کہ نورا نے دعویٰ کیا کہ مختلف میڈیا اداروں کے ساتھ جیکولین بھی اس صورت حال میں ملوث ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں