Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شبانہ اعظمی نے اپنے مداحوں کو خبردار کردیا

بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ شبانہ اعظمی نے اپنے مداحوں کو خبردار کردیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ شبانہ اعظمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہمارے نوٹس میں آیا ہے کہ کچھ دوستوں اور عزیز رشتے داروں کو میرے پیغامات موصول ہوئے ہیں جو کہ واضح طور پر ایک فراڈ کی کوشش ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اس فراڈ میں میرے نام کا استعمال کرتے ہوئے دوسروں کو ایپ اسٹور سے خریداری کرنے کو کہا جا رہا ہے، براہِ مہربانی آپ لوگ اس قسم کی کسی بھی کال یا میسج کا جواب نہ دیں۔

اداکارہ شبانہ اعظمی کے مطابق یہ سائبر کرائم ہے اور ہم اس حوالے سے پولیس میں شکایت درج کر رہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں