مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے کہا ہےکہ کھوکھر برادران پارٹی کا فخر ہیں جنہوں نے ہر مشکل دورمیں پارٹی کا بہترین انداز میں ساتھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر کی لندن میں ملاقات ہوئی جس میں صدرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور فیصل سیف کھوکھر اورعمیر کھوکھر بھی موجود تھے۔
میاں نوازشریف اور کھوکھر برادران کی دو گھنٹے ملاقات جاری رہی جس میں قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں سیف الملوک کھوکھر نے مسلم لیگ ن لاہور تنظیم کے حوالےسے بریفنگ دی جس پر قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف کھوکھر کو شاباشی دی۔
میاں نوازشریف نے سیف کھوکھر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہترین اندازمیں مسلم لیگ ن لاہور کے امور چلا رہے ہیں، کھوکھر برادران پارٹی کا فخر ہیں جنہوں نے ہر مشکل دورمیں پارٹی کا بہترین انداز میں ساتھ دیا۔
قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے صدر مسلم لیگ ن لاہور کو مزید ذمہ داریاں بھی دی جس پر صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر نے میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لاہور پہنچنے پر آپ کا تاریخی استقبال کریں گئے۔



















