Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان کی جوان کی ریلیز سے 15دن پہلے امریکا میں بڑی کامیابی

جوان ایڈوانس بکنگ: شاہ رخ خان کی فلم نے ریلیز سے 15 دن پہلے امریکہ میں  1.2 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا۔

جوان کے پروڈیوسرز نے ریلیز سے 20 دن پہلے فلم کی بیرون ملک ایڈوانس بکنگ کھول دی تھی، جس نے صرف امریکہ میں ہی 1 کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں۔

ایک طرف سنی دیول کی گدر 2 کنگ خان کی روان سال کی ہٹ ریلیز پٹھان کے باکس آفس کے ریکارڈ کو عبور کرنے کی تیاری کر رہی ہے، تو دوسری طرف شاہ رخ خان کی جوان  کی ایڈوانس بکنگ دھوم مچا رہی ہے۔

واضح رہےکہ دنیا بھر میں جوان  7 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں