Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فاسٹ فوڈ کھانے والوں کے لئے ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

فاسٹ فوڈ کھانے والوں کے لئے ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق پاستا، بریڈ، سیریل، پیزا اور پیسٹری جیسی روزمرہ کی غذاؤں میں پایا جانے والا یہ پروٹین اس کا استعمال کرنے والوں کے دماغ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

فاسٹ فوڈ مضر صحت غذائیں | Urdu News – اردو نیوز

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم نے یہ تحقیق چوہوں پر کی ہے، کیونکہ چوہے انسان کی عضویات کے مطالعے کے لیے بہترین نمونہ ہوتے ہیں۔ ان کے خون کی گردش، افزائشِ نسل، ہاضمہ، ہارمونل اور اعصاب کا نظام انسان سے بہت مماثلت رکھتا ہے۔ اس لیے قوی امکان ہے جو سوزش ہم نے چوہوں میں دیکھی وہ انسانوں میں بھی ہو۔

تحقیق میں دیکھا گیا کہ وہ چوہے جن کی غذا کا 4.5 فی صد حصہ گلوٹین پر مبنی تھا ان کو دماغ کے ہائپو تھیلامک خطے میں سوزش کا سامنا ہوا۔ چوہوں کو دی جانے والی گلوٹین کی مقدار اتنی تھی جتنی انسان روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق یہ سوزش دماغ کو نقصان پہنچانے اور وزن بڑھنے میں کردار ادا کر سکتی ہے۔

Managing Pain After Brain Injury | BrainLine

ماہرین نے بتایا کہ اگرچہ تحقیق کے نتائج پریشان کن ہیں لیکن یہ زیادہ لوگوں کو متاثر نہیں کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں