Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ چل بسیں؛ بالی ووڈ میں سوگ کا سماں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سیما دیو کا 81 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے بیٹے نے بتایا ہے کہ وہ زیادہ عمر میں ہونے والی بیماریوں میں مبتلا تھیں۔

سیما دیو 3 سال سے الزائمر کی بیماری میں بھی مبتلا تھیں اور ان کی موت گھر پر ہوئی۔

 

فائل فوٹو

 

اداکارہ سیما دیو نے 80 سے زائد ہندی اور مراٹھی فلموں میں کام کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے دونوں بیٹے بھی فلم انڈسٹری سے ہی منسلک ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں