سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی مسلم لیگ (ق) سمیرا ساہی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سمیرا ساہی نے صدر آئی پی پی لاہور ڈاکٹر مراد راس کے سے ملاقات کی اور اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر مراد راس نے سمیرا ساہی کو پارٹی پرچم کا مفلر بھی پہنایا۔
سمیرا ساہی نے کہا کہ سب کو عبدالعلیم خان اور جہانگیر خان ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے، استحکام پاکستان پارٹی ملک میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی خواہاں ہے۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















