بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سارہ علی خان میڈیا کی جانب سے بے تحاشا کوریج کرنے پر فوٹوگرافر پر برس پڑیں۔
حال ہی میں اداکارہ سارہ علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں شدید غصے کی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں سارہ خان خوشگوار موڈ میں تھیٹر میں موجود تھیں کہ اچانک میڈیا کی بے تحاشا کوریج پر وہاں موجود فوٹو گرافرز پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کیمرے بند کرنے کا اشارہ دیتی دکھائی دیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
معروف اداکارہ مختلف فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
View this post on Instagram
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں




















