Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم جوان کی ریلیز سے قبل بڑی کامیابی کی پیش گوئی

شاہ رخ خان کی ’جوان‘ 7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کا جنون بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

جوان کا پریویو 10 جون کو ریلیز ہوا تھا اور اسے سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے جس کے بعد سے شائقین بڑی اسکرینوں پر SRK کے نئے اوتار کا جادو دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتے۔

 

جوان کے حوالے سے شائقین میں موجود تمام جوش و خروش کی پیش نظر اس فلم کا ابتدائی جائزہ لیا گیا ہے جس میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ ’جوان باکس آفس پر طوفان لانے کے لیے تیار ہے‘۔

ریلیز سے قبل ریویو میں ایک ٹویٹر صارف نے جوان کا ابتدائی جائزہ شیئر کیا اور آنے والی فلم کی زبردست کامیابی کا اشارہ دیا ہے۔

سید عرفان احمد نامی ایک ٹوئٹر صارف نے شیئر کیا تھا کہ شاہ رخ خان کی فلم جوان کو سنسر بورڈ ٹیم کی جانب سے شاندار ردعمل ملا ہے اور اس کا مقصد باکس آفس پر شاندار آغاز کرنا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں