استحکام پاکستان پارٹی نے ق لیگ کی بڑی وکٹ گرادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کی سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی سمیرا ساہی نے صدر آئی پی پی لاہور ڈاکٹر مراد راس کے ساتھ ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات آئی پی پی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوئی، اس موقع پر ڈاکٹر مراد راس نے سمیرا ساہی کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔
ڈاکٹر مراد راس نے سمیرا ساہی کے آئی پی پی میں شمولیت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا، انہوں نے سمیرا ساہی کو پارٹی پرچم کا مفلر بھی پہنایا۔
اس موقع پر سمیرا ساہی کا کہنا تھا کہ عبدالعلیم خان اور جہانگیر خان ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے، استحکام پاکستان پارٹی ملک میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی خواہاں ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















