Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مٹھے کا رس پینے کے ان 5 فائدوں کو ذہن میں رکھیں

ہر موسم اپنے ساتھ کئی سوغاتیں لے کر آتا ہے انہی میں پھل اور سبزیاں بھی شامل ہیں اور یہ موسم ہے انتہائی صحت بخش پھل مٹھے کا۔ باہر سے سبز جبکہ اندرسے لیموں کی طرح نظر آنے والا یہ پھل اپنے ںدر صحت بخش اجزاء کے ساتھ کئی بیماریوں کے لیے شفارکھتا ہے۔

جہاں تک اس کے ذائقے کی بات ہے تووہ میٹھا ہوتا ہے البتہ کبھی کبھار اس کا ذائقہ قدرے کڑوا معلوم ہو تا ہے۔ یہ مختلف بیماریوں سے لڑنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں کیلشیم ،کاپر، آئرن، فاسفورس اور پوٹاشییم کی وافر مقدار پائے جاتے ہیں جبکہ وٹامن سی اس کا بنیادی جز ہے۔ یہ حیرت انگیز پھل جسم میں پانی کی کمی نہیں ہو نے دیتا ، اس کا رس وزن کم کرنے کے لئے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔ جانتے ہیں کہ یہ کس طرح آپ کو مختلف بیماریوں سے تحفظ دے کر آپ کی صحت بحال رکھتا ہے۔

بہتر نظام ہاضمہ

مٹھے کا رس فلیوونائڈ سے بھر پور ہوتا ہے جو ہاضمہ کو بہتر بناکر کئی مسائل جیسے بد ہضمی، گیس اور قبض کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

قوت مدفعت بڑھائے

مٹھے کا شمار بھی کھٹے میٹھے پھلوں میں کیا جاتا ہے جس کا بنیادی جز وٹامن سی ہوتا ہے۔ یہ پھل امنیاتی نظام کو طاقت فراہم کر کے آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

بہتر بصارت

مٹھے میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈینٹس اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بصارت سے متعلق امراض  کے لیے اسے ایک بہتر ین علاج ثابت کرتے ہیں۔

جلد اور بالوں کی حفاظت

خواتین یہ جان کر حیران رہ جائیں گی کہ مٹھے میں موجود وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹس ان کی جلد کو ساخت کو بہتر بناتے اور بالوں کی افزائش میں اضافہ کرتے ہیں۔

ہائیڈریٹ رکھے

مٹھا جسم میں پانی کی کمی کو تیزی سے پورا کرنے والے چند پھلوں میں سے ایک ہے، اسی لیے یہ موسم گرما میں استعمال کے لیے بے حد مفید ہے۔ جبکہ یہ  بہت سارے ضروری وٹامنز اور معدنیات حاصل کرنے کا یک مؤثر ذریعہ ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں