Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعظم انوار الحق سے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ون آن ون ملاقات ہوئی ہے۔

اس موقع دونوں رہنماؤں نے بلوچستان سے متعلق اہم امور امن وامان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی۔

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے خیر مقدمی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم کا تاریخی دورہ بلوچستان دور رس نتائج کا حامل ہے اور یہ صوبے کی خوش نصیبی ہے کہ وزیراعظم کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

 میر علی مردان خان نے کہا اس دورے سے بلوچستان کے عوام کی بہت سی توقعات وابستہ ہیں ہمیں امید ہے کہ یہ دورہ بلوچستان کے مسائل کے حل میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پر جوش استقبال اور خیر مقدمی کلمات پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ خبریں