ہالی وڈ اداکار ال پاچینو ‘بیڈ بنی’ کی نئی میوزک ویڈیو میں شامل ہوں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ال پاچینو نیویارک میں میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کیلئے موجود تھے جہاں انہیں اپنی گرل فرینڈ نور الفلاح کے ساتھ دیکھا گیا۔
Al Pacino arrive for a music video shoot with Bad Bunny in New York. 🎥 pic.twitter.com/k4qdMmYwX4
— Access Bad Bunny (@AccessBadBunny) August 25, 2023
میوزک ویڈیو میں ال پاچینو کے ہمراہ اداکار وائن ڈائمنڈ اور کیتھ ولیم رچرڈز بھی شامل ہوں گے۔
یہ میوزک ویڈیو جرائم پیشہ افراد پر فلمائی گئی ہے، اسی لیے ال پاچینو اس میں کام کر رہے ہیں کیونکہ وہ ماضی میں جرائم پر بننے والی کئی فلموں میں اداکاری کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ 83 سالہ سینئر اداکار کے یہاں حال ہی میں چوتھے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔














