بالی وڈ اداکار وکی کوشل نےاپنی شادی کو قیمتی ترین یادگار قرار دے دیا۔
حالیہ انٹرویو کے دوران وکی کوشل نے اپنی اہلیہ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ اپنی محبت کا تذکرہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ میں جب بھی کوئی خبر شیئر کرنا چاہتا ہوں تو پہلے کترینہ کیف کو فون کرتا ہوں۔
اداکار سے سوال کیا گیا کہ جب بھی کترینہ کیف سے محبت کی زبان میں بات کرنی ہو تو کیا کرتے ہیں؟
وکی کوشل نے جواب دیا کہ میں پکا پنجابی ہوں، ہماری تو محبت کی زبان ہی گلے لگانا ہے۔
یاد رہے وکی کوشل اور کترینہ کیف نے 2021ء میں راجستھان میں شادی کی تھی۔
اداکار نے بتایا کہ میری شادی کے 3 دن صرف خوشگوار ہی نہیں بلکہ خاص ترین لمحات ہیں۔
اُن کی شادی اُس برس کا سب سے بڑا ایونٹ تھا، جس میں چند منتخب مہمان، قریبی دوست اور خاندان کے افراد شریک تھے۔
دوسری جانب بھارتی اداکار وکی کوشل بالی ود کنگ( شاہ رخ خان ) کے ساتھ فلم ڈنکی میں بھی نظر آئیں گے جبکہ ان کی ایک فلم دی گریٹ انڈین فیملی بھی ہے۔
واضح رہے اداکارہ کترینہ کیف کی اگلی فلم وجے سیتھوپتی کے ساتھ ہے جو 15 دسمبر کو ریلیز ہوگی جبکہ وہ ٹائیگر 3 میں سلمان خان کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















