Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ میں ڈینگی کے 8 کیسز رپورٹ

صوبے سندھ میں ڈینگی کے 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماہ اگست میں اب تک سندھ میں ڈینگی کے 138 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے کراچی میں 116، حیدرآباد 16، لاڑکانہ 3 اور 3 کیسز سکھر میں رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں ضلع شرقی سب سے زیادہ متاثر، ماہ اگست میں ضلع شرقی میں 64 کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع جنوبی 18، ضلع وسطی 18، ضلع ملیر 5 کیسز، ضلع کورنگی 4، ضلع کیماڑی 4 اور غربی میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ادارے نے کہا کہ رواں سال ڈینگی کے 878 کیسز رپورٹ ہوئے، ڈینگی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں