Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وفاقی وزیر سید جمال شاہ کا ریڈیو پاکستان کی عمارت کا دورہ

نگران وفاقی وزیر سید جمال شاہ نے ریڈیو پاکستان کی عمارت کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اس دوران وفاقی وزیر ثقافت و قومی ورثہ سید جمال شاہ نے ریڈیو پاکستان کی عمارت کا معائنہ کیا۔

وفاقی وزیر کو ریڈیو پاکستان کی عمارت کو پہنچنے والے نقصانات پر بریفنگ دی گئی۔

نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت سید جمال شاہ نے ریڈیو پاکستان میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی بلڈنگ انتہائی اہمیت کی حامل ہے، یہ بہت اہم ذخیرہ محفوظ ہے، ایک زمانے میں تفریح کا بنیادی ذریعہ ہی ریڈیو تھا، ریڈیو پاکستان نے اس زمین کے لوگوں کو آگے بڑھایا، کھبی کسی سیاسی کارکن نے ریڈیو پاکستان پر حملہ کا سوچھا بھی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 مئی کو بہت ظلم کیا گیا، قومی ورثہ کو تباہ کیا، یہ سب کچھ ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، دعا ہے گمراہ لوگ دوبارہ انسان بن جائیں، ہماری مثال ایک چوکیدار کی ہے، کوشش ہے زمہ داریاں بخوبی انجام دیں، ریڈیو پاکستان کے اسٹیشن ڈائیریکٹر کو کہا کہ فوری اپنے ضروریات کا بتا دیں۔

سید جمال شاہ نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ ریڈیو پاکستان کو ریلیف دیں، دعا ہے الیکشن کمیشن جلد انتخابات کا اعلان کریں، سب ایک ہو کراس ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں، ہماری دعا ہے کہ الیکشن کمیشن جلد اپنا کام مکمل کرے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں