وفاقی وزیر ثقافت جمال شاہ کا کہنا ہے کہ ثقافتی پورٹ فولیو کی وجہ سے وزیر ثقافت مقررکیا گیا۔
حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک خاتون نے جمال شاہ پر طنز کیا کہ انہیں چئیرمین پی ٹی آئی پر تنقید کی بدولت وزارت ملی ہے۔
خاتون کو جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر ثقافت جمال شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی پیشہ وارانہ کارکردگی پر وزارت ملی اور انہیں توشہ خانہ کے ڈاکو پر تنقید کی وجہ سے وزارت نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے ثقافتی پورٹ فولیو کی وجہ سے وزیر ثقافت مقررکیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ایک اچھے کام یعنی شوکت خانم کینسرہسپتال کی اپنے آرٹ کے ذریعے مدد بھی کی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















