Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مانسہرہ میں مسافر وین کھائی میں جا گری،6 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسافر ویگن بٹگرام سے مانسہرہ آرہی تھی کہ ہاتھی میرا سی پیک روڈ پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

امدادی ٹیموں نے لاشوں کو پوسٹمارٹم اور زخمیوں کو علاج کےلیے کنک عبداللہ اسپتال منتقل کردیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں